11:32 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

اسلام آباد و راولپنڈی میں موسلادھار بارش، سیدپور نالے میں گاڑی بہہ گئی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث سیدپور نالے میں طغیانی آئی اور ایک گاڑی بہہ گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی کے کیچمنٹ ایریا سیدپور میں سب سے زیادہ 124 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ گولڑہ میں 46 اور پی ایم ڈی کے مقام پر 16 ملی میٹر بارش ہوئی۔

نالہ لئی میں کٹاریاں پر پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 5 فٹ تک جا پہنچی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیدپور میں غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے پانی کا بہاؤ تیز ہوا، جس کے باعث گاڑی نالے میں جا گری اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے اور غیر قانونی تعمیرات کو جلد گرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION